متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ وزٹ اور سیاحتی ویزا ہولڈرز کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔
یہ مہلت گیارہ اگست 2020 سے شمار ہوگی- اس دوران سفر کرنے کی صورت میں ان سے کسی قسم کا کوئی جرمانہ نہیں لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ الامارات الیوم کے مطابق منگل 11 اگست کو وزٹ یا سیاحتی ویزوں پر امارات آنے والوں کو دی گئی مہلت ختم ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں
-
وزٹ ویزہ: میعاد ختم ہونے والوں کے لیے 10 اگست تک مہلتNode ID: 492166
سیاحت یا وزٹ ویزوں کی میعاد یکم مارچ 2020 کو ختم ہوگئی تھی تاہم سفری پابندیوں کی وجہ سے یہ لوگ امارات سے واپس نہیں جاسکے تھے۔ امارات نے انہیں 11 اگست تک سفر کی مہلت دی تھی۔
واضح رہے کہ اماراتی حکومت نے اس سے قبل سفری پابندیوں کے باعث پھنس جانے والے غیرملکیوں کو دسمبر 2020 کے آخر تک سفر کی مہلت دی تھی تاہم گیارہ جولائی کو یہ فیصلہ واپس لے لیا تھا-
اب اماراتی حکومت نے نیا فیصلہ جاری کرکے سیاحت اور وزٹ ویز ہولڈرز کو سفر کے لیے ایک ماہ کی حتمی مہلت دی ہے جس کی شروعات گیارہ اگست سے ہوگی-