سعودی عرب کے مکہ مکرمہ ریجن کی کمشنری ’العرضیات‘ سبزہ زاروں سے ڈھکی ہے۔ اس کے پہاڑ اور اس کے میدانی علاقے گزشتہ دنوں ہونے والی بارش کے بعد سبز چادر اوڑھے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ شہری اور مقیم غیر ملکی جمالیاتی مناظر سے لطف اٹھانے کے لیے العرضیات پہنچ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
"سعودیوں کا عزم طویق پہاڑ جیسا ہے جو کبھی زیر نہیں ہوتا "Node ID: 342041
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق العرضیات کمشنری تہامہ کے علاقے میں باحہ اور عسیر ریجنوں کے درمیان واقع ہے۔ یہ مغربی سعودی عرب کے السروات کوہستانی علاقے میں پھیلی ہوئی ہے۔ یہ عظیم الشان ماضی اور شاندار ثقافتی و تمدنی ورثے سے مالا مال ہے۔ یہ سیاحتی مقامات کی دنیا میں اپنا مقام بنا رہی ہے۔
العرضیات کی مشہور ترین آبادیوں میں نمرۃ، ثریبان، المعقص، سبت شمران، نخال اور الفائجۃ ہیں۔
قدرتی مناظر کے دلدادہ افراد نے کئی روز تک ہونے والی بارش سے فائدہ اٹھا کر العرضیات میں ڈیرے ڈال دیے ہیں۔ وہ یہاں بلند وبالا پہاڑوں اور ان کی چٹانوں سے نکلنے والے آبشاروں اور وادیوں میں گرنے والے ان کے پانی کے شور سے لطف اٹھا رہے ہیں۔
العرضیات کمشنری اعلی درجے کے شہد کے لیے بھی مشہور ہے۔ یہاں ہر سال شہد کا میلہ لگتا ہے۔ اس کی دو وادیاں قنونہ اور یبۃ مشہور ہیں۔ یہاں مکئی اور باجرے کی کاشت ہوتی ہے۔ یہاں کے عوامی بازار بھی مشہور ہیں۔
یہاں تہامہ سیمنٹ فیکٹری ہے جسے اس وقت مشرق وسطی کی دوسری بڑی سیمنٹ فیکٹری ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
یہاں سنگی نشان ہے۔ یہ شاہراہ پر اپنی مخصوص شکل کی وجہ سے ہر کس و ناکس کی توجہ کا محور بنا رہتا ہے۔ یہاں چٹانوں پر تاریخی نقوش دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔
العرضیات کے عجائب گھر بھی مشہور ہیں۔ یہاں مقامی شہری بھی عجائب گھر قائم کیے ہوئے ہیں۔