سائنٹیفک بنیادوں پر اطمینان کی کوشش کی جا رہی ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کے حوالے سے معلومات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ویکسین موثر ہے یا نہیں اس حوالے سے سائنٹیفک بنیادوں پر اطمینان حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق بدھ کو پریس بریفنگ میں العبد العالی سے پوچھا گیا کیا کہ کووڈ 19 نئے کورونا وائرس کی ویکسین کب موثر مانی جائے گی اور کب یہ سمجھا جائے کہ اس کا استعمال وائرس سے بچاؤ کا باعث بنے گا۔
وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ کورونا ویکسین کے موثر اور محفوظ ہونے کی دو شرائط ہیں۔ جب تک کوئی بھی ویکسین محفوظ اور فعال نہیں ہوگی اسے مفید نہیں مانا جائے گا۔
العبد العالی نے بتایا کہ سعودی حکام ہر اس ویکسین کے بارے میں جس کی انہیں اطلاع مل رہی ہے یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ آیا ا س کے استعمال سے کورونا وائرس سے تحفظ حاصل ہوگا یا نہیں۔
ترجمان نے کہا کہاسی طرح اس بات کا بھی اطمینان حاصل کیا جارہا ہے کہ آیا متعلقہ ویکسین کے استعمال سے استعمال کرنے والوں کو کسی طرح کی کوئی جسمانی پریشانی تو لاحق نہیں ہورہی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق جب بھی سعودی صحت حکا م کو ایسی کورونا ویکسین حاصل ہوگی جو وائرس سے تحفظ فراہم کرے اور اس کے استعمال سے متعلقہ شخص کسی بیماری کی زد میں نہ آئے تو اسے حاصل کرکے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو مہیا کی جائے گی۔