Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویکسین آنے پر کورونا وائرس کا زور ٹوٹے گا؟

وائرس کے خاتمے کی کوئی علامت نظر نہیں آتی(فوٹو سبق)
 سعودی عرب میں متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر وائل باجھموم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین آنے پر وائرس کا زور ٹوٹے گا۔  وائرس کا نقصان ختم ہوجائے گا تاہم وائرس کا خاتمہ نہیں ہوگا۔  
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے متعدی امراض کے ماہر نے کہا کہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران نئے کورونا وائرس کے خاتمے کی کوئی علامت نظر نہیں آتی۔ سکالرز کا متفقہ موقف یہی ہے کہ وائرس کا زور ٹوٹے گا اور وائرس کے نقصانات معدوم ہوجائیں گے البتہ ویکسین کے باوجود وائرس موجود رہے گا۔
ڈاکٹر وائل باجھموم نے اپنی بات واضح کرتے ہوئے مثال دی کہ انفلوئنزا اور اس کے وائرس برسہا برس سے چلے آرہے ہیں ختم نہیں ہوئے۔ ویکسین کے استعمال سے انہیں قابو کیا جارہا ہے۔ یہی کورونا وائرس کا بھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ویکسین دریافت ہوجائے تو ایسی صورت میں کورونا وائرس کا اثر نزلہ زکام کی طرح ہوگا۔ یہی زندگی ہے ہمیں آئندہ ایام اسی سوچ کے ساتھ گزارنے ہوں گے۔  
یاد رہے ہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ سنیچر 8 اگست کو کورونا کے ایک ہزار 469 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
 وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ’متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 87 ہزار 262 تک پہنچ گئی ہے‘۔

 ویکسین آنے پرکورونا کا اثر نزلہ زکام کی طرح ہوگا۔(فوٹو عاجل)

’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 سے مزید ایک ہزار 492 افراد صحت یاب ہوئے جب کہ اس وبائی مرض سے 2 لاکھ 50 ہزار 440 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں‘۔

شیئر: