شاہ سلمان مرکز کی جانب سے لبنانی متاثرین کے لیے امداد
شاہ سلمان مرکز کی جانب سے لبنانی متاثرین کے لیے امداد
جمعرات 13 اگست 2020 17:49
سانحہ لبنان کے فوری بعد شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے امدادی کام کا آغاز کیاگیا(فوٹو،ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے انسانی خدمات نے شمالی لبنان کے ’عکار‘ صوبے میں لبنانی، شامی اور فلسطینی متاثرہ خاندانوں میں روٹیاں تقسیم کرائیں-
اس سلسلے میں ’الایادی البیضا‘ فلاحی انجمن نے شاہ سلمان مرکز کے ساتھ تعاون کیا-
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان امدادی مرکزکی جانب سے شمالی لبنان میں روزانہ روٹی کے 6 ہزار پیکٹ ، بیروت میں 2500 پیکٹ تقسیم کرائے جاتے ہیں-
روٹیوں کے یہ پیکٹ بیروت دھماکے سے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیے جاتے ہیں –
سعودی عرب کی جانب سے الامل فلاحی بیکری پروجیکٹ کےعنوان سے متاثرہ خاندانوں میں روٹی کی تقسیم کا کام جاری ہے-
یاد رہے کہ سعودی عرب دنیا بھر کے ملکوں میں ضرورت مندوں کی ہر طرح کی مدد کا مشن چلا رہا ہے اسی ضمن میں لبنانی متاثرین کی مدد کی جارہی ہے-
شاہ سلمان امدادی مرکز برائے انسانی خدمات کے تحت لبنان میں دھماکے فوری بعد امدادی مہم شروع کی جاچکی ہے اس ضمن میں کئی ٹن ادویات، خیمے ، طبی لوازمات اوراشیائے خورونوش لبنان کے متاثرین تک پہچائی جارہی ہیں۔