Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپین میں آتشزدگی، تین پاکستانی شہری ہلاک

شمال مشرقی سپین کے شہر بارسلونا میں آگ لگنے کے ایک واقعے میں تین پاکستانی ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ دیگر چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ہسپانوی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ بارسیلونیٹا ضلعے کی ایک عمارت کے تہہ خانے میں صبح سویرے لگی جس میں تین افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے تینوں افراد پاکستانی شہری تھے۔

 

میئر آفس کے مطابق دیگر چار افراد جو زخمی ہوئے ہیں ان میں سے ایک شخص کی حالت تشویش ناک ہے۔
پولیس آگ لگنے کے اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
بارسلونا، بارسیلونیٹا ضلعے کا اقتصادی مرکز ہے اور یہاں بڑی تعداد میں غیر ملکی تارکین آباد ہیں۔

شیئر: