Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام پورٹ پر کنٹینرز لوڈ کرنے کا ریکارڈ

یہ نیا ریکارڈ کارکردگی اور اعلی صلاحیت کی تصدیق کرتا ہے۔(فوٹو سعودی گزٹ)
سعودی عرب کی مشرقی بندرگاہ  دمام میں کنگ عبد العزیز پورٹ  پر سمندری آپریشنل اور لاجسٹیکل خدمات سے مربوط  نظام کے تحت ایک نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دمام پورٹ پر موجود کوسکو شپنگ کمپنی کے سب سے بڑے جہاز پر پورٹ کے دوسرے کنٹینر ٹرمینل سے 14 ہزار674 کنٹینرز لوڈ کیے گئے ہیں جو کہ ایک نیا ریکارڈ  ہے۔

دمام کی کنگ عبد العزیز پورٹ خلیج عرب کے ساحل پر سعودی عرب کی مرکزی بندرگاہ ہے (فوٹو: عرب نیوز)

یہ نیا ریکارڈ کارکردگی اور اعلٰی صلاحیت کی اس بات کی تصدیق ہے کہ کنگ عبد العزیز پورٹ اپنی مختلف کارروائیوں کے لیے بہترین خدمات اور مسابقتی صلاحیتیں رکھتا ہے۔
اس بندرگاہ نے سمندری ٹرانسپورٹ اداروں اور بین الاقوامی شپنگ کمپنیوں میں موجود جدید ترین جہازوں کو اپنی جانب توجہ دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

کنگ عبد العزیز پورٹ سمندری آپریشنل اور لاجسٹیکل خدمات سے مربوط ہے (فوٹو: العربیہ)

سعودی عرب کی کنگ عبدالعزیز پورٹ سعودی بندرگاہ اتھارٹی (موانی) کے سٹریٹجک مقاصد کی روشنی میں  بین الاقوامی جہاز رانی کی بڑی لائنوں کے ساتھ شراکت میں اضافی سروسز چلانے کی کوشش کر رہی ہے۔
اس کا مقصد جدید بندرگاہوں اور دیگر مسابقتی فوائد حاصل کرنے کے علاوہ سعودی بندرگاہوں میں ہینڈلنگ کی مقدار میں اضافہ کرنا ہے۔

اس کا مقصد سعودی بندرگاہوں میں ہینڈلنگ کی مقدار میں اضافہ کرنا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

دمام کی کنگ عبد العزیز پورٹ خلیج عرب کے ساحل پر سعودی عرب کی مرکزی بندرگاہ ہے۔
درآمد اور برآمد کنندگان کی خدمت، رسد کی خدمات اور سمندری ٹرانسپورٹ انڈسٹری کے ساتھ  کارگو ہینڈلنگ کے شعبے میں قومی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ممتاز مرکز ہے۔

سعودی بندرگاہ اتھارٹی (موانی) کی زیر نگرانی مزید سروسز جاری ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)

یہ پورٹ اپنے اعلٰی معیار کے ساتھ تاجروں کو خدمات کی فراہمی میں پیش قدمی اور فعال کردار ادا کر رہی ہے۔
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: