اکثر لوگ وزن بڑھنے پر پریشان ہوتے ہیں اور اس کو کم کرنے کے لیے مختلف طریقے اپناتے ہیں لیکن اس کے لیے اہم یہ ہے کہ جب آپ وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہوں تو آپ کو ہر اس خوارک پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جو آپ روز کھاتے ہیں۔
روزانہ تین وقت کھانے کے علاوہ آپ کو اس ہلکی پھلکی خوارک (سنیکس) کو بھی دیکھنے کی ضرورت ہے جو آپ سارا دن کھاتے رہتے ہیں۔
انڈین ٹی وی چینل این ڈین ٹی وی کی ویب سائٹ پر شائع ایک مضمون کے مطابق کھانے کے دوران بھوک لگنے کی وجہ سے آپ غیر ضروری کیلوریز کا استعمال کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
کیوی مدافعتی نظام کی بہتری کے لیے لاجوابNode ID: 494056
-
کولیسٹرول کے مریض بیف کتنا کھائیں؟Node ID: 496141
-
صحت مند زندگی میں مدد گار سپر فوڈزNode ID: 496721
اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ صحت مند اور ہلکی پھلکی غذا کا انتخاب کریں کیونکہ غیر صحت بخش ہلکی پھلکی غذا آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔
وزن برقرار رکھنے کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھنا ہوگا۔
کیلوریز کو چیک کرنا
آپ کو نہ صرف اپنے کھانوں بلکہ ہلکی پھلکی غذا کے لیے کیلوریز کو چیک کرنا ہوگا۔ آپ کو اس بات کو بھی یقینی بنانا ہوگا کہ آپ جو ہلکی پھلکی غذا یا سنیکس منتخب کرتے ہیں وہ آپ کے روزانہ کیلوریز میں شمار ہوتے ہوں۔

فائبر سے بھرپور خوراک استعمال کریں
جب لوگ وزن کم کر رہے ہوتے ہیں تو وہ مناسب ہلکی پھلکی غذا کا انتخاب کرنے میں ناکام ہوتے ہیں۔ ماہرین یہ مشورہ دیتے ہیں کہ ہلکی پھلکی غذا میں فائبر سنیکس لیے جائیں کیونکہ اس سے بھوک نہیں لگتی۔
بھوک لگنے کا انتظار
بھوک مٹانے کے لیے ضروری ہے کہ آپ ہلکی پھلکی غذا لیتے رہیں، کیونکہ جب آپ کو مکمل طور پر بھوک لگتی ہے تو آپ ضرورت سے زیادہ کیلوریز لیتے ہیں۔
