Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویڈیو چیٹ سے روکنے پر خلع کی درخواست

خاتون درخواست گزار ’بیگو لائیو‘ ایپ پر ویڈیو چیٹ کرتی ہیں۔ فوٹو ان سپلیش
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک خاتون نے شوہر کے سوشل میڈیا پر ویڈیو چیٹ کرنے سے روکنے پر فیملی کورٹ میں خلع کی درخواست دائر کر دی ہے۔ 
لاہور فیملی کورٹ کے جج فراز جاوید وڑائچ  نے منگل کے روز خلع کی ڈگری کی درخواست پر سماعت کی۔
صوبہ پنجاب کے شہر لاہور سے تعلق رکھنے والی خاتون کنزہ اعجاز نے عدالت میں جمع کروائی گئی درخواست میں کہا ہے کہ ان کے شوہر انہیں سوشل میڈیا پر ویڈیو چیٹ کرنے سے روکتے ہیں۔
درخواست گزار کے مطابق وہ ’بیگو ویڈیو کال پوائنٹ‘ ایپ پر ویڈیو چیٹ کر کے روزانہ 1500 سے زیادہ پیسے کماتی ہیں، جبکہ ان کے شوہر کی کمائی سے گزر بسر مشکل سے ہوتا ہے۔
کنزہ اعجاز کے شوہر کا موقف ہے کہ وہ رکشہ چلا کر محنت مزدوری سے پیسے کماتے ہیں، جبکہ ان کی اہلیہ غیر مردوں کے ساتھ سوشل سائٹ پر غیر شرعی اور غیر اخلاقی باتیں کرتی ہیں۔
شوہر نے مؤقف اپنایا ہے کہ ان کی بیوی نا محرم مردوں سے باتیں کرتی ہیں، منع  کرنے پر بیوی نے عدالت میں خلع کی درخواست دائر کر دی۔
عدالت نے خاتون کے شوہر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حتمی جواب طلب کر لیا ہے۔

شیئر: