ہیلتھ ریگولیٹر انویسا کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ یہ ٹرائلز ویکسین کی منظوری سے پہلے بڑے پیمانے پر انسانوں پر تجربے کا حصہ ہے۔
انویسا کے ایک عہدیداد گسٹاؤن منڈس کا اتھارٹی کی ویب سائٹ پر موجود ویڈیو میں کہنا تھا کہ ’ ملک میں ایک اور ویکسین پر تحقیق کی منظوری دی گئی ہے جو کہ بہت ہی اہم پیش رفت ہے۔‘
چونکہ بزازیل میں کورونا اب بھی تیزی سے پھیل رہا ہے اس لیے برازیل کورونا کی ویکسین کے ٹیسٹنگ کے لیے ایک اہم ملک بن گیا ہے۔
جنوبی امریکہ کا ملک کورونا وائرس سے ہلاکتوں اور متاثرین کے حساب سے دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اب تک کورونا سے ایک لاکھ 10 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ متاثرین کی تعداد 35 لاکھ سے زائد ہے۔
جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین کے علاہ برازیل نے تین مزید ویکسین کے کلینکل ٹرائلز کی منظوری دے دی ہے جنہیں آکسفورڈ یونیورسٹی دوا ساز کمپنی آسٹرا ذنیکا، چین کی کمپنی سینووک بائیو ٹک اور فائزر کی مدد سے تیار کر کی ہے۔
دوسری جانب امریکی یونیورسٹی جان ہاپکنز کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد دو کروڑ 21 لاکھ 36 ہزار 954 ہوگئی ہے۔
اس وبا سے دنیا بھر میں اب تک سات لاکھ 80 ہزار 908 افرا جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
وبا سے سب سے زیادہ متاثر ملک امریکہ ہے جہاں اب تک 54 لاکھ 82 ہزار 416 افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 71 ہزار 821 ہوگئی ہے۔
برازیل میں وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 35 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار ہو گئی ہے۔
کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں انڈیا تیسرے نمبر پر ہے۔ انڈیا میں وبا سے اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 52 ہزار 888 ہوگئی ہے۔ انڈیا میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 27 لاکھ 67 ہزار 253 ہوگئی ہے۔