Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی ٹی ایف کی کمان سعودی فورسز کے سپرد

اس ٹاسک فورس میں 14 یا 15 جہاز شامل ہوتے ہیں۔(فوٹو وکی پیڈیا)
سعودی رائل نیوی نے فرانس کی بحریہ سے مشترکہ ٹاسک فورس 150 (CTF-150) کی کمان سنبھال لی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی شاہی بحریہ دوسری بار اس مشترکہ ٹاسک فورس کی سربراہی کر رہی ہے۔

فورس کی نگرانی میں بحراحمر،خلیج عدن، بحرہند اور خلیج عمان کا علاقہ ہے (فوٹو: سی ٹی ایف)

یہ بین الاقوامی اتحاد کی  بحری ٹاسک فورس ہے جس کا مقصد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشتبہ جہازوں کی نگرانی، معائنہ اور ان کو روکنا ہے۔
سمندر میں ایسی سرگرمیوں کو میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز کہا جاتا ہے۔ میری ٹائم سیکیورٹی آپریشن بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بناتا ہے۔

سعودی شاہی بحریہ دوسری بار اس ٹاسک فورس کی سربراہی کر رہی ہے۔ (فوٹو:  سی ٹی ایف)

ٹاسک فورس کی کمانڈ شریک ممالک کی بحریہ  کو سونپی جاتی ہے اور یہ کمانڈ عام طور پر چار سے چھ ماہ  کے لیے ایک ملک کے پاس رہتی ہے۔ اس ٹاسک فورس میں 14 یا 15 جہاز شامل ہوتے ہیں۔
صومالیہ کے سمندری علاقے میں کمبائنڈ ٹاسک فورس (سی ٹی ایف -150) قزاقی سے متعلق کارروائیاں روکنے میں مصروف ہے۔

کمبائنڈ ٹاسک فورس بحری قذاوقون کے خلاف کارروائی کرتی ہے۔ فوٹو: سی ٹی ایف

کمبائنڈ ٹاسک فورس(سی ٹی ایف -150 ) کی  نگرانی  میں بحر احمر ، خلیج عدن ، بحر ہند اور خلیج عمان کے بحری علاقے شامل ہیں۔
 
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: