Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2020 میں آنے والی نئی ویڈیو گیمز

ویسٹ لینڈ تھری inXile انٹرٹینمنٹس کی تیسری قسط ہے (فوٹو: روئٹرز)
پلے سٹیشن اور ایکس باکس کی جدید گیمز چونکہ اسی سال کے آخر سے قبل آ رہی ہیں اس لیے ویڈیو گیمز کے شوقین افراد ابھی سے جوش میں ہیں۔

سپائیڈرمین: مائلز موریلز

2018 میں انتہائی پذیرائی حاصل کرنے والی ’مارویلز سپائیڈر مین‘ کا فالو اپ ورژن پلے سٹیشن گیمز فائیو کی لانچنگ گیمز میں شامل ہ گا۔
عرب نیوز کے مطابق امید کی جا رہی ہے کہ اس کو بھی بہت پسند کیا جائے گا۔ اس کے ٹریلر سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ بھی شاندار گیم ہو گی۔ اس میں مائلز موریلز کا سامنا جدید اسلحے سے لیس ایک مجرم گینگ سے ہوتا ہے۔

 

ویسٹ لینڈ تھری

یہ inXile انٹرٹینمنٹس کی تیسری قسط ہے۔
اس میں کھلاڑی کو چھ ڈیزرٹ رینجرز کا چارج ملتا ہے اور نیوکلیئر دھماکوں کے تقریباً سو سال بعد جب زیادہ تر دنیا تباہ ہو چکی ہے اس وقت کھلاڑی راکھ سے معاشرہ بنانے کی کوشش کرتا ہے۔
اس میں آپ کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ کولوراڈو کے رہائشیوں کو بچانے کے لیے کس گروہ سے لڑنا ہے اور کس سے دوستی کرنی ہے۔ 

سٹار وارز: سکواڈرنز

خلائی جنگ سے متعلق اس گیم کا بہت بے چینی سے انتظار کیا جا رہا ہے۔ اس کو کھیلنے والے لوگ آٹھ قسم کے بحری جہازوں پر پہنچ کر ایک یا زیادہ کھلاڑیوں کی مدد سے گیم کھیل سکتے ہیں۔
سنگل پلیئر والی گیم میں کھلاڑی دو طرفہ جنگ میں شریک ہوتا ہے، اس کا کردار باغی یا شاہی پائلٹ کا ہو سکتا ہے۔

کینا، بریج آف سپرٹس

لگتا ایسا ہے کہ یہ مہماتی گیم پلے سٹیشن فائیو کی آنے والی تمام گیموں میں سب سے زیادہ اچھی نظر آئے گی۔ اگرچہ یہ امریکہ میں بنی ہے تاہم یہ جاپان کی ایک ہائی کوالٹی ایمنیمیٹڈ فلم کی طرح ہے۔
آپ یہ گیم کینا کے طور پر کھیلیں گے جو ایک جوان گائیڈ ہے اور پہاڑوں میں کوئی مزار تلاش کر رہا ہے۔
اس کے لیے آپ خوبصورت جانوروں، جن کو راٹ کہا جاتا ہے، کی مدد لے سکتے ہیں۔ تاہم آپ کو اس سفر میں گھنے جنگلوں کے خطرناک باسیوں کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔

اسیسنز کریڈ ولہالا

یہ گیم بھی جنگوں سے متعلق ہے۔ اس میں آپ ایلور کو کنٹرول  کرتے ہیں جو 873 قبل از مسیح میں برطانیہ پر حملہ کرنے والا ایک وائیکنگ تھا۔ وہ ایک ہیرو ہے یا پھر اگر آپ منتخب کریں تو وہ ہیروئین بھی بن سکتا ہے۔
اوپن ایڈونچر کے لیے پی ایس فائیو کے ٹریلر میں دکھائے جانے والے مناظر بہت خوبصورت ہیں، تاہم گیم پلے پچھلی گیمز کی طرح ہی لگتا ہے جبکہ کچھ ردوبدل کیا گیا ہے جس میں وہ بھی شامل ہے۔ جب آپ خود کو مردہ ظاہر کرتے ہیں اور دشمن آپ کو نظرانداز کر جاتے ہیں۔

کریش بینڈیکوٹ فور: اٹس اباؤٹ ٹائم

گیمنگ کے پسندیدہ کرداروں میں سے ایک 2020 میں واپس آ رہا ہے
اس کو آپ کریش یا کوکو کے طور پر کھیل سکتے ہیں اور پرانے دشمن ڈاکٹر نیو کورٹیکس کی طرف سے فیبرک آف ٹائم کو پہنچائے جانے والے نقصان کی مرمت کر سکتے ہیں۔

آؤٹ رائیڈرز

اس گیم کو کھیلنے والے اپنا کردار خود منتخب کر سکتے ہیں اور کچھ ایسی خصوصیات بھی  ہیں جن میں وقت کو آگے پیچھے کرنا بھی شامل ہے جبکہ زلزلوں کی قوت، آگ کی مہارت بھی ساتھ ہوتی ہے جب آپ انوک کے سیارے کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے لڑتے ہیں، جہاں ایک پرسرار طوفان باشندوں اور کالونینسٹس کو سپرپاورز دیتا ہے۔

اوڈ ورلڈ: سول سٹروم

’اوڈ ورلڈ ایبز اوڈیسی‘ ایک عمدہ، مشکل اور حیران کن گیم تھی، جس میں کھلاڑی ایب کا کردار لیتے تھے جو گوشت پراسس کرنے والے ایک پلانٹ پر غلام کے طور کام کرتا ہے جو دیگر غلاموں کو آزادی دلانے کے لیے جدوجہد کرتا ہے۔
’سول سٹروم‘ اس کا سیکوئیل ہے۔
ایب نے اپنے بھائیوں کو ہر حال میں قید سے چھڑانا ہے جس میں وہ آگے بڑھتا جا رہا ہے مگر آنے والے مراحل میں مشکلات سے نمٹنے کے لیے ایب کو محیرالعقل قسم کی مہارت حاصل کرنا پڑے گی۔

شیئر: