Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک دن میں 25 ہزار کورونا ٹیسٹ، 630 مثبت

پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دو ماہ تک لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔ فوٹو: اردو نیوز
پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کم ہو کر 11 ہزار 790رہ گئی ہے جبکہ نئے مثبت کیسز کم ہو رہے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھٹوں کے دوران ملک میں 630  نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 10 مریضوں کا انتقال ہوا۔
جمعے کو جاری کیے گئے سرکاری اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں 25 ہزار 613 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ 

 

گزشتہ روز کیے گئے کورونا ٹیسٹ میں سے 11 ہزار 267 سندھ، سات ہزار 271 پنجاب، دو ہزار 310 خیبر پختونخوا، تین ہزار 895 اسلام آباد، بلوچستان میں 468، گلگت بلتستان میں 290 اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں 212 ٹیسٹ کیے گئے۔
پاکستان میں اب تک دو لاکھ 73 ہزار سے زائد مریض کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
ملک میں اب تک کل دو لاکھ 91 ہزار 588 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے سب سے زیادہ سندھ میں ایک لاکھ 27 ہزار 381 اور پنجاب میں 95 ہزار 958 مریض سامنے آئے۔
ملک میں کورونا سے کل چھ ہزار 219 اموات ہو چکی ہیں۔
پاکستان میں کورونا کا پہلا مریض رواں سال فروری کے اواخر میں کراچی میں سامنے آیا تھا۔

شیئر: