غیر ملکی کے بیٹے کی عمر 25 برس، اقامے میں توسیع ہوگی؟
غیر ملکی کے بیٹے کی عمر 25 برس، اقامے میں توسیع ہوگی؟
جمعہ 21 اگست 2020 18:37
ایسی صورت میں نقل کفالہ ضروری ہوگا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ اگر مقیم غیرملکی کے کسی بیٹے کی عمر 25 برس سے زیادہ ہے ہو تو ایسی صورت میں اس کے اقامے میں توسیع نہیں ہوگی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مملکت میں مقیم ایک غیرملکی نے محکمہ پاسپورٹ سے دریافت کیا تھا کہ کیا بیٹے کی عمر 25 برس سے زیادہ ہونے کی صورت میں اقامے میں توسیع ہوسکتی ہے یا نہیں۔ مشکل یہ ہے کہ لیبر آفس والے اقامے میں توسیع سے قبل نقل کفالہ کی منظوری نہیں دے رہے۔
محکمہ پاسپورٹ نے ٹو ئٹر کے اکاؤنٹ پر کہا کہ تحریری ہدایات یہ ہیں کہ اگر کسی غیرملکی کی اولاد کی عمر25 برس ہوجائے تو ایسی صورت میں اس کا نقل کفالہ ضروری ہوگا۔ اس کے بغیر باپ کے اقامے میں توسیع نہیں ہوگی۔
بیان میں کہا گیا کہ مزید وضاحت کے لیے وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود سے رجوع کیا جائے۔