Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی پاسپورٹ بنانے اور غیر قانونی کلینک چلانے والے گرفتار

فلیٹ سے 8 لاکھ ریال اور 26 پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے-(فوٹو عاجل)  
 سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں پولیس نے غیرملکیوں کے دو غیرقانونی ٹھکانوں پر چھاپے مارے اور ان میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ایک یمنی شہری رہائش کو کلینک میں تبدیل  کیے ہوئے تھا جہاں وہ سرحدی سلامتی، اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیرملکیوں کا علاج کیا کرتا تھا۔
 
ریاض پولیس کے معاون ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ دوسرے فلیٹ میں جعلی پاسپورٹس کا دھندا کیاجارہا تھا۔ ایک فلیٹ الوزارات محلے اور دوسرا الناصریہ محلے میں تھا۔
پولی کلینک چلانے والا یمنی عمر کے چھٹے حصے میں ہے وہ عام غیرملکیوں کو بھی علاج کی سہولت فراہم کررہا تھا تاہم اس کے بیشتر مریض ایتھوپیا کے تھے۔
فلیٹ سے 30 ہزار سے زیادہ ادویہ کے پیکٹ اور طبی لوازمات برآمد ہوئے۔ یمنی شہری یہ ساری چیزیں غیر قانونی طریقے سے ایک دوا ساز کمپنی سے حاصل کی تھیں۔ فلیٹ سے 8 لاکھ ریال اور 26 پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے-  
واضح رہے کہ کلینک اور جعلی پاسپورٹ کا دھندا کرنے وا لوں کا سرغنہ یمنی شہری ہے۔ اسےگرفتارکرکے  پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا۔ 

شیئر: