Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا میں کورونا بے قابو، ایک دن میں ریکارڈ 75 ہزار کیسز

انڈیا میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے (فوٹو: اے پی)
انڈیا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 75 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ اب تک ایک دن میں رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق انڈیا کی مرکزی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جمعرات کو انڈیا میں کورونا کے 75 ہزار 760 کیسز سامنے آئے اور وبا سے مزید ایک ہزار 23 افراد ہلا ک ہوگئے۔
نئی ہلاکتوں کے ساتھ ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 60 ہزار 472 ہوگئی ہے۔

 

اس سے پہلے انڈیا میں کورونا کے ایک دن میں رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز کی تعداد 70 ہزار 488 تھی۔
گذشتہ دو ہفتے سے انڈیا میں روزانہ کورونا کے 60 ہزار سے زائد کیسز سامنے آرہے ہیں۔
اب تک انڈیا میں کوونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 33  لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
روزانہ آٹھ لاکھ ٹیسٹس کے ساتھ انڈیا نے ملک میں کورونا ٹیسٹ کی استعداد کو بڑھایا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق انڈیا اب ہر 10 لاکھ افراد میں سے 27 ہزار کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔
اس وقت انڈیا میں کورونا سے ریکوری کی شرخ 76 فیصد اور اموات کی شرح 1.84 ہے۔
انڈیا دنیا میں امریکہ اور برازیل کے بعد کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے اور کورونا سے ہلاکتوں کے حوالے سے انڈیا چوتھے نمبر پر ہے۔

شیئر: