انڈیا میں سنیچر کو کورونا کے ریکارڈ 69 ہزار 878 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے ساتھ انڈیا میں کورونا متاثرین کی تعداد تیس لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق گذشتہ چار دنوں سے مسلسل انڈیا میں روزانہ 60 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کئ تعداد آٹھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
مزید پڑھیں
-
یورپی یونین کا ویکسین خریدنے کا معاہدہNode ID: 499996
-
وبا پر قابو، 'بیجنگ کے شہری اب ماسک نہ پہنیں'Node ID: 500111
-
جرمنی میں کورونا کیسز میں اضافہ، جنوبی کوریا میں پابندیاں سختNode ID: 500356
کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کے بعد انڈیا میں حکام پر دباؤ بڑھ گیا ہے کہ بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کی جائے۔
انڈیا کے مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورنا متاثرین کی تعداد 29 لاکھ 80 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جب کہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 55 ہزار 794 ہے۔
مغربی انڈیا خصوصا ممبئی میں گنیش کا 11 روزہ تہوار بڑے بڑے اجتماعات کے ساتھ منائی جاتی ہے۔
ممبئی میں آج کل روزانہ کیسز کی اوسط تعداد ایک ہزار سے زائد ہے اور اب تک ایک لاکھ 34 ہزار افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ کورونا پر قابو پانے کیے لیے لیے جانے والے اقدامات کا اثر گنیش کے 11 روزہ تہوار پر بھی ہوگا۔
دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد دو کروڑ 29 لاکھ 75 ہزار 117 ہوگئی ہے۔ دنیا میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد آٹھ لاکھ ہوگئی ہے۔
