اخبار 24 کے مطابق وزارت افرادی قوت نے توجہ دلائی ہے کہ دھوپ میں دوپہر کے وقت ڈیوٹی لینا منع ہے- خلاف ورزی پر فی کارکن تین ہزار ریال جرمانہ مقرر ہے-
وزارت افرادی قوت نے خراب موسمی حالات میں ضروری احتیاطی تدابیر کے بغیر ڈیوٹی لینے پر بھی پابندی لگا رکھی ہے- اس کی خلاف ورزی پر بھی فی کارکن تین ہزار ریال کا جرمانہ مقرر ہے-
دریں اثنا وزارت افرادی قوت کی جانب سے ایسے اداروں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ قانون پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ وزارت کی ٹیمیں مسلسل ممنوعہ اوقات میں دورہ کرتی ہیں تاکہ خلاف ورزی کرنے والوں روکا جائے۔