سڑک کے کنارے سوئے غیر ملکی ورکر کی تصویر پر ایکشن
وزارت نے سوشل میڈیا پر وائرل تصویر پر ایکشن لیا ہے (فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کی تفتیشی کمیٹی نے کارکن کو مناسب رہائش فراہم نہ کرنے پر نجی کمپنی کے خلاف فوری کارروائی کی ہے۔
وزارت نے سوشل میڈیا پر وائرل تصویر جس میں دکھایا گیا تھا کہ ایک کارکن سڑک کے کنارے کمبل ڈالے سورہا ہے۔ یہ ذمہ داری کمپنی کی ہے کہ وہ کارکنوں کی رہائش کے لیے مناسب بندوبست کرے۔
ویب نیوز اخبار 24 کے مطابق یہ کارکن بجلی کی تنصیبات کی حفاظت کےلیے سائٹ پر تعینات تھا۔ کمپنی کی جانب سے کسی قسم کا کیبن بھی بنا کر نہیں دیا تھا جس کی وجہ سے وہ مجبور ہو کر سڑک کے کنارے ہی سو گیا۔
وزارت افرادی قوت نے فوری طور پر کمپنی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کمپنی کے ادارہ افرادی قوت کے ذمہ دار کو طلب کیا اور انہیں اس امر کا پابند کیا کہ وہ سائٹ پر کارکن کےلیے کیبن مہیا کریں تاکہ وہ ان کی املاک کی حفاظت کرسکے۔