پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ مانچسٹر میں بارش کے باعث بغیر کسی نتیجہ کے ختم کر دیا گیا۔
16.1 اوور تک انگلینڈ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر131 رنزبنا ئے تھے کہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا -امپائر نے وقفہ وقفہ سے معائنہ کرنے کے بعد میچ کو ختم کر دیا۔
اس سے قبل پہلے سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا -
انگلینڈ نے بیٹنگ شروع کی تو پہلے ہی اوور کی پانچویں گیند پر جونی بیرسٹو عماد وسیم کے ہاتھوں ان ہی کی گیند پرکیچ آؤٹ ہو گئے ۔دوسرے نمبر پر آنے والے ڈیوڈ ملان 23 رنز ہی بنا پائے تھے کہ رن آؤٹ ہو گئے۔اوپنر ٹام بنٹں نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے چار چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 71 رنز بنائے اور عماد وسیم کے ہاتھوں شاداب خان کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
مورگن بھی زیادہ رنز نہ بنا سکے اور 14 رنز پر افتخار احمد کی گیند پر ایل بی ڈؓلیو آؤٹ ہوئے۔معین علی کو آٹھ رنر پر وکٹ کیپر محمد رضوان نے شاداب خان کی گیند پر پویلین کی راہ دکھائی۔گریگوری صرف دو رنز بنا پائے ان کو وکٹ کیپر محمد رضوان نے سٹمپ آؤٹ کیا۔
پاکستان کی جانب سے عماد وسیم اور شاداب خان نے دو دو جبکہ افتخار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی-