Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ میں مداک ایجوکیشن فورم کا انعقاد

پروگرام کا مقصد جدید نظام تعلیم کی تشکیل میں مدد دینا ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
مدینہ منورہ اکیڈمی(مداک) کے زیر اہتمام  دو روزہ  مداک ایجوکیشن فورم منعقد کیا جائے رہا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان کی سرپرستی میں منعقد ہونے والے اس دو روزہ فورم کا مقصد وزارت تعلیم کے اشتراک سے اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے نظام تشکیل دینا ہے۔
اس فورم کے تحت پروگرام کا انعقاد 6 تا 8 اکتوبر2020 ہو گا۔

یہ ارادہ بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا۔(فوٹو ٹوئٹر)

یہ فورم تعلیمی شعبے میں ٹیکنالوجی کی اہمیت اور اساتذہ کی مہارت کو عام کرنے کے لئے انتہائی مفید اور موثر ثابت ہو گا۔
مداک فورم کی جنرل سپروائزر فاطمہ الحساوی نے بتایا ہے کہ فورم کا مقصد اساتذہ کی تخلیقی صلاحیتوں اور ان کے اعتماد کو بڑھانا ہے۔
سپروائزر فاطمہ نے مزید بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد جدید نظام تعلیم کی تشکیل میں مدد دینا ہے۔ اس سے تخلیقی سوچ کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور زندگی کے ہر شعبے میں بہترین صلاحیتیں ابھر کرسامنے آتی ہیں۔

مداک اکیڈمی میں طالب علموں پرخاص  توجہ دی جارہی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

مدینہ منورہ کی سب سے اہم درسگار کی  بنیاد سمجھی جانے والی مداک اکیڈمی کو  کنڈرگارٹن سے لے کر سیکنڈری سکول تک کے طلباء کے لئے  بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اس اکیڈمی میں تمام طالب علموں ان کے سرپرستوں اور اساتذہ پرخاص  توجہ دی جارہی ہے۔ جس سے سعودی معاشرے میں  ترقی کے  لیےاس منصوبے کے وژن کو فروغ  ملے گا ۔
 
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: