Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کا ایک اور ڈرون حملہ ناکام

حوثیوں کے حملے کی وجہ سے شہری آبادی کو بھی خطرات لاحق ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ منگل کے روز حوثی باغیوں کی جانب سے مملکت پر کیے جانے والے ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق کرنل المالکی نے مزید کہا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے مملکت کے جنوبی علاقے کو نشانہ بناتے ہوئے دھماکہ خیز مواد سے لیس ڈرون کے ذریعے حملہ کیا گیا تھا جسے اتحادی فوج کی ائیر ڈیفنس کنٹرول یونٹ  نے تباہ کردیا۔
واضح رہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر متعدد بار حملے کیے گئے جنہیں اتحادی فوج کی جانب سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے  ناکام بنا دیا ۔
گزشتہ اتوار کی شب بھی اتحادی فورسز کی نیول کمان نے بحر الاحمر میں حوثی باغیوں کی جانب سے ریموٹ کنٹرول کشتی کے ذریعے کیے جانے والے حملے کی کوشش اوراس سے قبل ابھا ایئر پورٹ کو میزائل سے نشانہ بنانے کی کارروائی کو بھی ناکام بنایا گیاتھا۔
ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے مملکت پر مسلسل حملے کیے جارہے ہیں جو جنگ بندی قوانی کی صریح خلاف ورزیاں ہیں جن سے نہ صرف علاقے کے امن کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

شیئر: