Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برازیل میں کورونا متاثرین 39 لاکھ سے زائد

میکسیکو کی وزارتِ صحت نے چھ ہزار چار سو 76 نئے کیسز کی تصدیق کی (فوٹو: اے ایف پی)
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک دو کروڑ 56 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتیں آٹھ لاکھ 55 ہزار سے بڑھ چکی ہیں۔
برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 42 ہزار 659 کیسز رپورٹ اور اس وبا سے ایک ہزار 215 اموات ہوئی ہیں۔
منگل کو برازیل کے محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ ملک میں وبا کے شروع ہونے سے لے کر اب تک 39 لاکھ 50 ہزار 931 کیسز رجسٹر ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار 596 ہے۔

 

عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی مدد سے یورپ میں ویکسین کے بغیر گزارا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ مکمل طور پر پابندیوں کے حق میں نہیں۔
منگل کو یورپ بھر میں لاکھوں بچے سکولوں کو واپس گئے، جہاں ہاتھ دھونے کی جگہیں، سماجی دوری اور کھیل کے خصوصی اوقات کا انتظام کیا گیا تھا۔
منگل کو میکسیکو کی وزارتِ صحت نے چھ ہزار چار سو 76 نئے کیسز اور 827 اموات کی تصدیق کی، جس کے ملک میں مجموعی طور پر کیسز کی تعداد چھ لاکھ چھ ہزار 36 اور اموات 65 ہزار 241 ہوگئیں۔
حکومت کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد کی تعداد دیے گئے اعداد و شمار سے زیادہ ہونے کے امکان ہیں۔

چین میں 17 دنوں سے کوئی بھی مقامی کیسز رپورٹ نہیں ہوا ہے (فوٹو روئٹرز)

چین کے محکمہ صحت کا بدھ  کو کہنا تھا کہ مین لینڈ چین میں یکم ستمبر کو کووڈ 19 کے آٹھ نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔ یہ تعداد ایک دن پہلے رپورٹ ہونے والے 10 کیسز سے کم تھی۔
ایک بیان میں محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ تمام نئے کیسز باہر سے آنے والے افراد کے تھے۔ ملک میں اب تک 17 دنوں سے کوئی بھی مقامی کیسز رپورٹ نہیں ہوا ہے۔
دوسری طرف جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک دو کروڑ 56 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتیں آٹھ لاکھ 55 ہزار سے بڑھ چکی ہیں۔
امریکہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 60 لاکھ 73 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جبکہ ایک لاکھ 84 ہزار 644 افراد ہلاک ہو چکے ہیں.

انڈیا میں اب تک 36 لاکھ 91 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں (فوٹو اے ایف پی)

امریکہ کے بعد برازیل میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ اب تک 39 لاکھ 50 ہزار 931 کیسز رجسٹر ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار 596 ہے۔
انڈیا شدید متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے۔ انڈیا میں اب تک 36 لاکھ 91 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 65 ہزار 288 ہے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں