سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی انتظامیہ نے غسل کعبہ میں استعمال ہونے والی اشیا اور سامان کی آن لائن نمائش کی ہے۔
اس کا مقصد دنیا بھر میں خانہ کعبہ کے غسل کی رسم دیکھنے والوں کی خواہش پوری کرنا ہے۔ لوگوں کی خواہش تھی اگر غسل کعبہ کی رسم کا براہ راست مشاہدہ نہیں کرسکتے اور اس عمل میں حصہ نہیں لے سکتے تو کم از کم انہیں غسل کعبہ میں استعمال ہونے والی اشیا اور سامان ہی دیکھنے کو مل جائیں۔
— رئاسة شؤون الحرمين (@ReasahAlharmain) September 4, 2020
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سیکریٹری انتظامیہ عبدالحمید المالکی نے بتایا کہ غسل کعبہ میں جتنا سامان استعمال کیا جاتا ہے وہ سب تانبے کا ہے اور اسی مقصد کے لیے تیار کرایا گیا ہے۔
ان میں دس لیٹر والے چار گیلن ہیں اور ہر گیلن میں غسل کعبہ کے لیے مخصوص سیال مادہ رکھا جاتا ہے۔ یہ چار تولہ عود، گلاب کی خوشبو اورعرق گلاب سے معطر آب زمزم پر مشتمل ہوتا ہے۔
عبدالحمید المالکی نے بتایا کہ اس میں طائف کے گلاب کی خوشبو اور عنبر شامل کیا جاتا ہے۔ انہیں آب زمزم میں ملایا جاتا ہے۔ غسل کعبہ کی رسم میں چاندی کے داندنوں والی جھاڑو بھی استعمل ہوتی ہے اور ان پر الکعبہ الغرہ کی عبارت نقش ہے۔
كعبة البيت الحرام طابت بالعبير وبالورود، وشذاها قد عم الوجود#الكعبة_المشرفة#المسجد_الحرام pic.twitter.com/rbhxQwBQ9z
— رئاسة شؤون الحرمين (@ReasahAlharmain) September 3, 2020