Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غلافِ کعبہ اور مطاف کی سینیٹائزنگ 

مسجد الحرام میں سینیٹائزنگ کا پروگرام چوبیس گھنٹے جاری رہتا ہے (فوٹو: سبق)
 سعودی عرب میں مسجد الحرام کی انتظامیہ کے ماتحت ماحولیاتی تحفظ اور وباؤں کے انسداد کے ادارے نے خانہ کعبہ کی سیڑھی، مطاف کے صحن اور غلاف کعبہ کی سینیٹائزنگ کا عمل تیز کردیا ہے۔
اس مقصد کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے اعلٰی درجے کے سینیٹائزرز استعمال کیے جارہے ہیں۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق سیکریٹری انتظامیہ محمد الجابری نے بتایا کہ مسجد الحرام میں سینیٹائزنگ کا پروگرام چوبیس گھنٹے جاری رہتا ہے۔ تربیت یافتہ سپیشلسٹ فیلڈ ٹیمیں ماہرین کی نگرانی میں یہ کام کررہی ہیں۔ 

سینیٹائزنگ کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے (فوٹو: سبق)

الجابری نے بتایا کہ زائرین کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مسجد الحرام کے ایک، ایک حصے کی سینیٹائزنگ کے لیے اعلٰی درجے  کی جراثیم کش ادویہ حاصل کی گئی ہیں۔ سینیٹائزنگ کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے۔ 
سیکریٹری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خانہ کعبہ کی سیڑھی کو پابندی سے سینیٹائز کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں غلاف کعبہ کو سینیٹائز کرنے کے لیے سپیشل سینیٹائزرز استعمال  کیے جارہے ہیں۔ 

سپیشلسٹ فیلڈ ٹیمیں ماہرین کی نگرانی میں کام کررہی ہیں (فوٹو: سبق)

یاد رہے کہ جمعرات 3 ستمبر کو غسل کعبہ کی رسم ادا کی جائے گی۔ یہ اعزاز خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی نیابت کرتے ہوئے گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل حاصل کریں گے۔  
غسل کعبہ کی رسم کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر سخت حفاظتی ماحول میں انجام دی جائے گی۔ 

شیئر: