Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہمارے دل وجان کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں: راحیل شریف

اسلامی عسکری اتحاد کے سربراہ (ر) جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے روایتی، غیر روایتی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے تمام محاذوں پر اپنا لوہا منوایا ہے اور وطن عزیز کے لیے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کیا۔
سعودی دارلحکومت ریاض میں ڈپلومیٹ کوارٹر میں یوم دفاع کی تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی اسلامی عسکری اتحاد کے سربراہ (ر) جنرل راحیل شریف تھے جبکہ تقریب میں اوآئی سی میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ سمیت ریاض کی کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔ 
اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’چھ ستمبر 1965 کو ہمارے بہادر مسلح افواج نے بڑی ہمت اور شجاعت سے دشمن کے مذموم منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے وطن عزیز کیلئے بے مثال قربانیاں دیں۔‘

راحیل شریف نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنا ہوگا

ان کا کہنا تھا کہ ’یہی قومی جذبہ ہمیں ضرب عضب کے دوران میں دیکھنے کو ملا۔ در حقیقت جب جب قوم کا تعاون آپ کے ساتھ ہو تو، تمام چیلنجوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔‘
جنرل راحیل شریف نے مزید کہا کہ پاکستان آرمی دنیا کی کہنہ مشق آرمی ہے، اس نے روایتی، غیر روایتی یا دہشت گردی کے خلاف جنگ کے تمام محاذوں پر اپنا لوہا منوایا ہے۔
 انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ’ہمارے دل وجان کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں،  نریندر مودی کی سربراہی میں فاشسٹ حکومت نے تمام حدیں پار کردی ہیں اور عالمی برادری کوانڈیا کے زیر کنٹرول مظالم  اور مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔‘ 
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنا ہوگا۔

شیئر: