راحیل شریف کو این او سی مل گیا
اسلام آباد...وفاقی کابینہ نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو بیرون ملک ملازمت کے لئے این او سی کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیاکہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے حکم پر این او سی کی منظوری دی ۔اس کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے بیرون ملک ملازمت کے اجازت نامے (این او سی) کی درستی کے لئے وفاقی حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دی تھی۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ سابق آرمی چیف کا بیرون ملک ملازمت کا این او سی وفاقی حکومت نے جاری نہیں کیا بلکہ یہ اجازت نامہ جی ایچ کیو اور وزارت دفاع نے جاری کیا گیا۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق وفاقی حکومت سے مراد وفاقی کابینہ ہے۔ مقررہ مدت میں این او سی جاری نہ ہونے پر راحیل شریف غیر ملکی ملازمت سے سبکدوش تصور ہوں گے۔