Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتحاد ایئر کی مسافروں کے لیے کورونا ہیلتھ انشورنس سکیم

انشورنس سکیم اکسا کمپنی کی شراکت سے پیش کی جارہی ہے- فوٹو الامارات الیوم
ابو ظبی کی فضائی کمپنی الاتحاد ایئر نے اپنے صحت و سلامتی پروگرام کے  تحت مسافروں کے لیے کووڈ  19 انٹرنیشنل ہیلتھ انشورنس کی سہولت متعارف کرائی ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق الاتحاد ایئر سے سفر کے دوران اگر کوئی مسافر کورونا وائرس کا مریض پایا گیا تو اس کے علاج یا قرنطینہ کا خرچ فضائی کمپنی برداشت کرے گی۔ 
الاتحاد ایئر کے فرسٹ ڈپٹی چیئرمین نے بتایا کہ الاتحاد ایئر اپنے مسافروں کی صحت و سلامتی کو سفر کے دوران اور اس کے بعد اپنی اولیں ترجیحات میں رکھے ہوئے ہے۔ 
الاتحاد ایئر کا کہنا  ہے کہ کووڈ 19 انٹرنیشنل ہیلتھ انشورنس اکسا کمپنی  کی شراکت سے  فراہم کی جارہی ہے-  
ڈپٹی چیئرمین نے بتایا کہ سکیم کے اجرا کا مقصد اپنے مسافروں کا اعتماد حاصل کرنا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ الاتحاد ایئر سے زیادہ سے زیادہ لوگ سفر کریں اور اپنی صحت و سلامتی کے  حوالے سے مطمئن رہیں۔ 
الاتحاد ایئر کا کہنا ہے کہ اب سے  31 دسمبر تک سفر کرنے والوں کو کووڈ انٹرنیشنل ہیلتھ انشورنس کی سہولت مہیا ہوگی۔ اگر کچھ لوگ پہلے بھی ریزرویشن کراچکے ہیں تو ان کا نام اس سکیم میں خودکار نظام کے تحت شامل ہوجائے گا اور جو لوگ آئندہ ٹکٹ خریدیں گے انہیں ٹکٹ کے ساتھ ہی انشورنس سکیم کی دستاویز بھی دی جائے گی۔ انشورنس  31 دن کے لیے موثر ہوگی۔ شروعات سفر کے پہلے دن سے مانی جائے گی۔ 

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: