فلائی دبئی کی ڈھاکہ ، کویت اور دیگر ممالک کے لیے پروازیں بحال کی جاچکی ہیں (فوٹو، ٹوئٹر)
ایمریٹس ایئر اور فلائی دبئی نے اپنی پروازوں کے لیے بین الاقوامی روٹس میں اضافہ کر دیا ہے۔ دونوں فضائی کمپنیوں نے 96 ہوائی اڈوں تک اپنی خدمات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔
دونوں فضائی کمپنیوں نے جولائی کے اوائل سے اب تک اپنی پروازوں کے لیے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی تعداد میں 26 فیصد اضافہ کیا ہے-
الاماراتی اخبار ’امارات الیوم‘ کے مطابق ’ایمریٹس ایئر‘ اور ’فلائی دبئی‘ نے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی تعداد میں رفتہ رفتہ اضافہ کیا ہے- امارات ایئر کی جانب سے 72 جبکہ فلائی دبئی نے 24 بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے لیے خدمات کا دائرہ وسیع کیا-
ایمریٹس ایئر نے جن نئے ہوائی اڈوں کو اپنی پروازوں کی فہرست میں شامل کیا ہے ان میں ’سیبو‘ شامل ہے- امارات ایئر نے جمعرات کو یہاں ایک پرواز بھیجی- ایمریٹس ایئر ستمبر میں 75 ہوائی اڈوں کے لیے پروازیں چلائے گی- 23 اگست سے ہیوسٹن اور یکم ستمبر سے برمنگھم اور چار ستمبر سے ہفتے میں دوبار وارسا کے لیے پروازیں چلائے گی-
امارات ایئر کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر 2020 سے وارسا کے لیے پروازوں کی تعداد تین ہو جائے گی- امارات ایئر وارسا سمیت یورپ کے 25 ہوائی اڈوں کے لیے پروازی بھیج رہی ہے-
فلائی دبئی نے گزشتہ ہفتے قازقستان کے لیے پروازوں کی بحالی کا اعلان کیا تھا جبکہ ڈھاکا، جیبوتی اور کویت کے لیے بھی پروازیں بحال کر دی گئی ہیں- اس طرح فلائی دبئی 24 بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے لیے پروازیں چلانے لگی ہے-