خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بدھ کو انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران شاہ سلمان نے اس سال سعودی عرب کی زیر قیادت جی 20 کی سرگرمیوں، کورونا وبا کے چیلنجوں سے نمٹنے اور وبا کے سنگین اثرات کم کرنے کے لیے جی 20 کی کاوشوں کا جائزہ لیا-
شاہ سلمان نے زود دیا کہ عالمی معیشت اور اقوام عالم پر وبا کے سنگین اثرات کو کم کرنے کے لیے جی 20 میں شامل ملکوں کو اپنا مشن جاری رکھنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب کا کورونا سے محفوظ ممالک میں تیرہواں نمبرNode ID: 503896
-
محمد بن سلمان، جاپانی وزیر دفاع کی سمندری نقل و حرکت پر گفتگوNode ID: 503956