سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، جو مملکت کے وزیر دفاع بھی ہیں، نے اپنے جاپانی ہم منصب کے ساتھ دفاعی شعبوں میں تعاون اور سمندری ٹریفک کی حفاظت پر بات چیت کی ہے۔
خبر رساں ادارے سعودی پریس ایجنسی کے مطابق فون پر گفتگو کے دوران محمد بن سلمان اور جاپانی وزیر تارو کونو نے علاقائی سیکورٹی اور سمندری نقل و حرکت کی حفاظت کے اقدامات پر بات کی۔