خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کو برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب کی زیر قیادت جی 20 میں شامل ممالک کے بزنس گروپ کی سرگرمیوں اور کورونا وائرس کی وبا کے نقصانات کم کرنے کے لیے جاری مشن پر تبادلہ خیال کیا-
مزید پڑھیں
-
شاہ سلمان کا صدر پوتن سے ٹیلیفونک رابطہ
Node ID: 503481
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کورونا وبا سے نمٹنے کا مشن جاری رکھنے کی خواہش رکھتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جی 20 میں شامل ممالک بین الاقوامی معیشت اور اقوام عالم کی خاطر وبا کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔
برطانوی وزیراعظم نے وبا کے مسائل سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب کی زیر قیادت جی 20 کی مشترکہ جدوجہد اور اس حوالے سے سعودی عرب کے قائدانہ کردار کو سراہا ہے۔
بورس جانسن نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ سعودی عرب اپنے مشن میں کامیاب ہو۔
انہوں نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ سعودی عرب اور برطانیہ باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیں گے اور انہیں مضبوط بنائیں گے۔
یاد رہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، روسی صدر ولادیمیر پوتن اور فرانسیسی صدر ایمانوئیل میخواں سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کر چکے ہیں۔