سعودی عرب کے چھ علاقوں میں جمعرات کو بارش ہوئی ہے ۔ طائف کے کئی محلے زیر آب آگئے اور اس کی متعدد وادیوں میں سیلاب آگیا-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق طائف میں بعض مقامات پر بوندا باندی دیگر پر درمیانے درجے کی بارش ہوئی جبکہ الشفا اور شہر کے وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں
-
کن علاقوں میں بدھ سے اتوار تک بارش متوقعNode ID: 503936
باحہ ریجن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کئی مقامات پر موسلا دھار بارش کی اطلاعات ہیں۔ متعدد شہروں اور قصبوں سے درمیانے درجے کی بارش کی اطلاعات ملی ہیں- باحہ شہر، الحجرۃ، العقیق، المخواۃ، المندق، بلجرشی، قلوۃ اور دیگر مقامات پر رات بھر بارش کا سلسلہ متوقع ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جمعرات کو مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ، باحہ، عسیر اور جازان ریجنوں میں مختلف مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں۔ اسی دوران گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوئی۔ تبوک سے موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی بھی اطلاعات ملی ہیں-