Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ: متعدد کمشنریوں میں سیلاب کا خدشہ

متعدد کمشنریوں میں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے ( فوٹو: ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ کے محکمہ شہری دفاع نے ریجن کی متعدد کمشنریوں میں بارش کے بعد سیلاب سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آج پیر سے بدھ تک متعدد کمشنریوں میں بارش کی توقع ہے جس کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے مکہ مکرمہ شہر، طائف، الکامل، اضم، میسان، اللیث، القنفذہ، المویہ اور الخرمہ کے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ پر خطر مقامات دور رہیں‘۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’موسمی نقشوں کا مطالعہ کرنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے تاہم اس کے باعث سیلابی ریلوں کی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے‘۔
  • باخبر رہیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

ہری دفاع نے مشورہ دیا ہے’شہری وغیر ملکی بارش کے وقت وادیوں، ڈھلانوں، نشیبی علاقوں اور سیلاب کی گزر گاہوں سے دور رہیں‘۔
شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’سیلابی ریلوں سے بچنے کے لیے سلامتی کے ضوابط اور موصول ہونے والی ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے‘۔
 

شیئر: