وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود احمد الراجحی نے کہا ہے کہ جمعرات 10 ستمبر 2020 کو جی 20 کے وزرائے محنت کا آن لائن اجلاس سعودی عرب کی صدارت میں منععقد ہوا-
سبق ویب سائٹ کے مطابق الراجحی نے بتایا کہ اجلاس میں یہ طے پایا کہ جی 20 میں شامل ملکوں سمیت تمام اقوام عالم کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا- دنیا بھر کے نوجوانوں کے روزگار پروگرام کی مدد کی جائے گی-
مزید پڑھیں
-
سرحدیں کھلنے سے معیشت پھلے پھولے گی: وزیر خارجہNode ID: 502876
الراجحی نے مزید بتایا کہ جی 20 کے وزرائے محنت کورونا وبا کے منفی اثرات کم کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات پر متفق ہوگئے ہیں-
انہوں نے طے کیا ہے کہ روزگار کے بدلتے ہوئے طور طریقوں کے سنگ چلنے کے لیے سماجی تحفظ کا اہتمام کیا جائے گا- جبکہ نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو روزگار دلانے میں مدد کی جائے گی تاکہ سب کو مناسب مواقع میسر ہوں اور دنیا بھر میں بہتر ماحول برپا ہو-
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں