Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بینک اکاونٹ ہیک کرنے والے پانچ غیر ملکی گرفتار

ایف آئی آر درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ (فوٹو اخبار 24)
ریاض سیکیورٹی فورس نے  بینک اکاونٹ ہیک کرنے والے پانچ غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
یہ گروہ  سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے موبائلز پر انعامات کی خوشخبریاں اور بند اکاونٹ کھلوانے کے لیے نجی معلومات طلب کرکے فراڈ کرکر رہا تھا۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس کے  معاون ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ فراڈ پیغامات کے ذریعے اکاونٹ ہیک کرنے والے گروہ کے ارکان عمر کے تیسرے اور چوتھے عشرے میں ہیں- 
الکریدیس نے بتایا کہ پاکستانی باشندوں کا یہ گروہ اکاونٹس ہولڈرز کے نام پیغامات بھیج کر خوشخبری سناتا تھا کہ آپ کا انعام نکل آیا ہے۔ رقم حاصل کرنے کے لیے اپنے بینک  اکاونٹ کی تفصیلات بھیج دیں۔
وہ یہ پیغام بھی بھیجتے تھے کہ آپ کا  اکاونٹ منجمد ہوگیا ہے اسے کھلوانے کے لیے نجی کوائف مطلوب ہیں۔ اس ای  میل یا واٹس اپ پر نجی کوائف ارسال کیے جائیں۔ 
پولیس ترجمان نے کہا کہ دھوکے بازوں نے اس طریقے سے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے اکاونٹس سے تین لاکھ ریال حاصل کرلیے۔ یہ رقمیں دو طریقوں سے حاصل کی گئیں ایک اکاونٹ سے دوسرے میں منتقل کی گئی دوم اے ٹی ایم سے رقم نکالی گئی۔

گروہ کے قبضے سے  13 موبائل برآمد ہوئے ہیں۔(فوٹو سوشل میڈیا)

الکریدیس نے بتایا کہ دھوکے باز گروہ کے قبضے سے  13 موبائل برآمد ہوئے ہیں۔ ان میں دھوکہ دہی کے پیغامات اور بہت سے سعودی اور مقیم غیرملکیوں کھاتے داروں کے اے ٹی ایم کارڈز کی تفصیلات موجود تھیں۔  
ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان کو حراست میں لے کر ایف آئی آر درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 

شیئر: