Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی سیاحوں کے لیے واٹ ریفنڈ نظام لاگو ہوگا

’2025 تک 127 ملین سیاحوں کے استقبال کا پروگرام بنایا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں غیر ملکی سیاحوں کے لیے واٹ ریفنڈ نظام متعارف کرایا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ زکاۃ و آمدنی و کسٹم اس نظام کو آئندہ سال سے نافذ کرے گا ۔
سعودی عرب نے 2025 تک 127 ملین سیاحوں کے استقبال کا پروگرام بنا رکھا ہے جن کے متوقع اخراجات 346.6 بلین ریال ہوں گے۔
ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس سے ملک کی معیشت بہتر ہوگی، نان آئل صنعت کو پروان ملے گا جبکہ نجی شعبے میں طلب میں اضافہ ہوگا۔
واٹ ریفنڈ نظام کے تحت غیر ملکی سیاح ملک کے اندر خریداری پر ادا کرنے والے واٹ کو واپس جاتے ہوئے ریفنڈ کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ نظام متحدہ عرب امارات کے علاوہ متعدد سیاحتی ملکوں میں نافذ ہے۔

شیئر: