حفاظتی ضوابط کی پابندی کے تحت غیر ملکی بھی سعودی عرب آسکیں گے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب نے یکم جنوری سے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے عائد سفری پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم منگل 15 ستمبر سے مخصوص حالات کے حامل افراد کے لیے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی جزوی طور پر اٹھائی جا رہی ہے۔
وزارت داخلہ کے عہدیدار نے کہا ہے کہ منگل پندرہ ستمبر 2020 کی صبح چھ بجے سے سعودی شہریوں کے بعض زمروں اور جی سی سی ممالک کے شہریوں کو آنے جانے کی اجازت ہوگی۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیا ن میں کہا کہ پندرہ ستمبر سے خروج وعودہِ ملازمت، اقامہ یا وزٹ ویزا رکھنے والےغیر ملکی حفاظتی ضوابط کی پابندی کے تحت سعودی عرب آسکیں گے۔
سعودی شہریوں کے زمروں کو مخصوص قواعد و ضوابط کے مطابق بیرون مملکت سفر اور وہاں سے وطن واپسی کی اجازت ہوگی ا ور یہ زمرے یکم جنوری 2021 کے فیصلے سے مستثنی ہوں گے۔
-سرکاری مہم پر مامور سرکاری اہلکار کا بیرون مملکت سفر
- سعودی سفارتخانوں، قونصل خانوں، اتاشیوں، بین الاقوامی وعلاقائی تنظیموں کے اہلکار، ان کے اہل خانہ اور ان کے متعلقین
- بیرون مملکت سرکاری یا نجی یا غیرمنافع والے اداروں کے مستقل اہلکار اور بیرون مملکت تجارتی اداروں یا کمپنیوں کے وہ کارکن جو ملازم کی حیثیت رکھتے ہوں
- وہ سرمایہ کار جنہیں تجارتی و صنعتی امور نمٹانے کے لیے سفر کرنا ضروری ہو، ایکسپورٹ، مارکیٹنگ اور سیلز سیکشنز کے وہ ڈائریکٹرز جنہیں اپنے گاہکوں سے ملنا پڑتا ہو
- وہ مریض جنہیں میڈیکل رپورٹوں کی بنیاد پر بیرون مملکت سفر ضروری ہو ان میں خاص طور پر کینسراور اعضا کی پیوند کاری والے مریض سرفہرست ہیں
- سکالر شپ اور نجی خرچ پر بیرون مملکت تعلیم پانے والے طلبہ اور میڈیکل فیلو شپ پروگرام کے تحت تربیت پانے والے وہ افراد جنہیں تعلیم یا تربیت کے لیے باہر جانا ضروری ہو- ان کے ہمراہ اہل خانہ کو بھی اجاز،ت ہوگی
- انسانی مسائل سے دوچار افراد خصوصا ایسے سعودی جو بیرون مملکت مقیم اپنے اعزہ سے ملنا چاہتے ہوں۔ شوہر یا بیوی یا ماں باپ میں سے کسی ایک یا ماں باپ یا اولاد میں سے کسی ایک کی بیرون ملک وفات
- بیرون مملکت مقیم تارکین وطن اور ان کے وہ اہل خانہ جن کے پاس بیرون مملکت قیام کا ثبوت ہو
- علاقائی اور بین الاقوامی سرکاری سپورٹس تقریبات کے شرکا