سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ عمرہ کی بتدریج بحالی کی سکیم کا اعلان الگ بیان جاری کرکے کیا جائے گا۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ عمرہ کی بحالی کا فیصلہ وبا کی تازہ صورتحال کی روشنی میں ہوگا۔
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ متعلقہ ادارے مقررہ شرائط و ضوابط پر مشتمل استثنائی احکام پر عمل درآمد کی تدابیر کا اپنے طور پر اعلان کریں گے۔
یاد رہے کہ اس سال 27 فروری کو سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشے کے باعث عمرے یا مسجد نبوی کی زیارت کے لیے آنے والے افراد کا مملکت میں داخلہ عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
بعدازاں سعود ی حکومت نے احتیاطی تدابیر کے ساتھ محدود حج آپریشن کامیابی سے مکمل کیا۔ کورونا وائرس کے موجودہ حالات میں مملکت کو حج کی ادائیگی کے حوالے سے جن چیلنچز کا سامنا تھا ان سے بخوبی اور بہترین حکمت عملی کے تحت نمٹا گی۔