Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوران ڈرائیونگ سگنل پر کی جانے والی چار غلطیاں

سگنل کی خلاف ورزی سے انتہائی محتاط رہیں۔ (فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ دوران ڈرائیونگ عام طور پر سگنل پر چار غلطیاں کی جاتی یہں۔ 
اخبار 24 کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ڈرائیورسگنل پر ہارن غلط طریقے سے استعمال نہ کریں۔
زیبرا کراسنگ پر گاڑی کھڑی کرنے سے گریز کریں۔ گاڑی ٹیڑھی کرکے نہ  کھڑی کریں۔ ٹریک بدلنے کے لیے گاڑیوں سے گزرنے کی کوشش نہ کریں۔  
محکمہ ٹریفک نے تمام ڈرائیوروں کو یہپ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ سگنل پر ٹریفک نظام کی پابندی کریں۔ ایسا نہ کرنے سے ٹریفک حادثات ہوتے ہیں۔ یہ پابندی راہگیروں کی سلامتی کے لیے بھی ناگزیر ہے۔ 
 علاوہ ازیں سعودی محکمہ ٹریفک نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ سگنل کی خلاف ورزی سے انتہائی محتاط رہیں۔ 
محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ریڈ سگنل توڑنے پر کم از کم جرمانہ 3 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 6 ہزار ریال ہے۔ یہ ایسی خلاف ورزی ہے جس سے لوگوں کی جان بھی ضائع ہوجاتی ہے۔ اسے بھاری ٹریفک خلاف ورزیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

شیئر: