اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے جرائم پہ امریکی سفارتخانے نے اپنی شہریوں کو انتباہ جاری کیا ہے جبکہ پولیس نے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانے کا بیان مفروضوں پر مبنی ہے۔
اپنی ویب سائٹس پر جاری ’سکیورٹی الرٹ‘ میں امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ اسے اسلام آباد میں جرائم میں حالیہ اضافے کی رپورٹ ملی ہے۔
’زیادہ تر واقعات اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس، ایف سکس، ایف سیون، ایف ٹین، آئی نائن اور آئی ٹین میں ہوئے ہیں۔ ان سٹریٹ کرائمز میں رہزنی، مسلح ڈکیتی کے علاوہ موبائلز اور پرس چھیننے کی وارداتیں اور گاڑیوں کی چوری شامل ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
اسلام آباد میں کون سے جانور گھومتے رہے؟Node ID: 472031
-
’درخت کاٹنے، بلا اجازت توسیع‘ پر مونال سیلNode ID: 479941
-
کورونا: اسلام آباد کے مختلف علاقے سیلNode ID: 482891
الرٹ میں امریکی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں پولیس کی جانب سے جرائم کی اطلاع پر ایکشن کا وقت متعین نہیں ہے اس لیے شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ مارکیٹس کے دورے کے دوران احتیاط کریں اور چوکنے رہیں۔
تاہم سفارت خانے نے واضح کیا ہے کہ اس کے اوقات کار اور آپریشن اسی طرح برقرار رہیں گے۔
یاد رہے کہ عام طور پر امریکی سفارت خانہ شہریوں کو دہشت گردی یا احتجاج وغیرہ کی صورت میں انتباہ جاری کرتا رہا ہے مگر یہ کم ہی ہوتا ہے کہ اسلام آباد جیسے شہر میں سٹریٹ کرائمز کے حوالے سے انتباہ جاری کیا جائے۔
سفارت خانے کے انتباہ پر اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکن سفارتخانے کا بیان مفروضوں پر مبنی ہے۔
