کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن سے نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اسلام آباد کے سیاحتی مقامات ویران ہیں اور لوگ اپنے گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔
لاک ڈاؤن کے دوران سوشل میڈیا پر مختلف جانوروں کی ویڈیوز اور تصاویر بھی گردش کر رہی ہیں جن میں جانوروں کو شہر میں گھومتے پھرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
پینگولین کو ’منحوس ‘ کیوں سمجھا جاتا ہے؟Node ID: 467786
-
نیویارک میں ٹائیگر کا کورونا ٹیسٹ مثبتNode ID: 469856
-
کورونا بلیوں کے ذریعے بھی پھیل سکتا ہےNode ID: 470661
وزارت اطلاعات کے افسر دانیال گیلانی نے 11 اپریل کو ٹوئٹر پر تیندوے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'نیشنل پارک میں ممکنہ طور پر تین تیندوں کے خاندان موجود ہیں جو لاک ڈاؤن کے دوران مزے سے گھوم پھر رہے ہیں۔'
وائلڈ لائف اہلکار سخاوت نے اردو نیوز کو بتایا کہ 'شہر میں جانوروں کے گھومنے پھرنے کی بنیادی وجہ مارگلہ ہلز پر عوام کا نہ جانا ہے جس کی وجہ سے یہ جنگلی حیات آزادی سے گھوم پھر رہے ہیں۔'
وائلڈ لائف کے اہلکار کے مطابق 'مارگلہ کی پہاڑیوں کے نیشنل پارک میں تین تیندوں کا خاندان موجود ہے۔' اس کے علاوہ انہوں نے بندر، چیتے اور سور کے علاوہ لومڑیوں کی تصاویر ملنے کی بھی تصدیق کی۔
ان کے مطابق 'ٹریل فائیو اور سکس کے قریب کیمرے موجود ہیں جو ہلکی سی غیر معمولی حرکت پر بھی تصویر اور ویڈیوز کی صورت میں ان کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔'

ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران ماہر وائلڈ لائف ڈاکٹر انیس الرحمان نے بتایا کہ 'ان دنوں جو فوٹیجز ہمیں ملی ہے ان میں مختلف جانوروں کو مارگلہ کی پہاڑیوں سے نیچے شہر کی طرف آتے دیکھا گیا ہے ان میں ایک بارکنگ ڈیئر بھی شامل ہے۔'
ڈاکٹر انیس الرحمان کے مطابق لومٹری کی جو تصاویر حاصل ہوئی ہیں وہ انتہائی دلچسپ ہیں۔ تصویروں میں لومڑی نے اپنا شکار پکڑا ہوا ہے جبکہ ایک اور تصویر بھی سوشل میڈیا پر موجود ہے جس میں وہ ایک خالی بوتل لے کر جا رہی ہے جو ہمارے لیے ایک پیغام بھی ہے کہ اگر ہم جنگلات کو صاف نہیں رکھیں گے تو جانور یہ کام خود بھی کر لیں گے۔'
لاک ڈاؤن کے دوران کیا جانوروں کو کھانا ڈالنا چاہیے؟
