متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ پولیس نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر ضوابط کی پابندی نہ کرنے پر ایشین دولہا کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا ہے۔
دولہا نے راس الخیمہ کے شادی گھر میں تقریب منعقد کی تھی اور اس موقع پر مقررہ حفاظتی ضوابط کی پابندی نہیں کی گئی تھی۔
الامارات الیوم کے مطابق پولیس نے دولہا کے خلاف کارروائی سوشل میڈیا پر وائرل شادی وڈیو پر کی ہے۔ وڈیو میں صاف نظر آرہا تھا کہ مہمان کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر ضوابط کی پابندی نہیں کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی، دولہا، دلہن اور باراتی گرفتارNode ID: 498821
راس الخیمہ پولیس نے بتایا کہ دولہا کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے ایمرجنسی پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا۔
راس الخیمہ محکمہ اقتصاد نے بتایا کہ اس نے متعلقہ شادی گھر کو سیل کردیا گیا ہے۔ بغیر اجازت شادی کی تقریب منعقد کرنے اور حفاظتی تدابیر پامال کرنے پر شادی گھر پر جرمانہ بھی کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقرر اقدامات کے سلسلے میں پرعزم ہیں۔ کسی کو بھی وائرس سے بچاؤ کی تدابیر کی پابندی نہ کرنے پر مقررہ سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔