آداب عامہ کی خلاف ورزی پر کروز کے مسافروں کو اتار دیا گیا
’خلاف ورزی کے مرتکب مسافروں کو کروز میں خصوصی دعوت نہیں دی گئی‘ ( فوٹو: سبق)
آداب عامہ اور اخلاقیات کی خلاف ورزی کرنے پر سیاحتی کروز کے چند مسافروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں اتار دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سیاحتی کروز کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’13 ستمبر کو کنگ عبد اللہ اکنامک سٹی سے روانہ ہونے والے کروز کے چند سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ مسافروں کی طرف سے آداب عامہ اور اخلاقیات کی خلاف ورزی نوٹ کی گئی ہے‘۔
’انہوں نے باقی مسافروں کی نجی زندگی میں مداخلت کرتے ہوئے کروز میں ان کی سرگرمیوں کی ویڈیو شیئر کی ہے‘۔
’اس کے علاوہ ان کی ویڈیو سے سیاحتی کروز کے متعلق کئی غلط معلومات عوام تک پہنچے ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ہم وضاحت کرنا چاہتے ہیں کہ جن لوگوں کی طرف سے تجاوزات ہوئے ہیں انہیں سیاحتی کروز میں سفر کرنے کی خصوصی دعوت نہیں دی گئی تھی بلکہ وہ دیگر مسافروں کی طرح اخراجات ادا کرکے شامل ہوئے ہیں‘۔
’انتظامیہ نے خلاف ورزیوں کو مسافروں کی توجہ دلاتے ہوئے کارروائی کی ہے، پہلے سٹیشن پر انہیں کروز سے اتاردیا گیا نیز متعلقہ ادارے کو واقعے کی اطلاع کر دی ہے‘۔
انتظامیہ نے یقین دلایا ہے کہ ’سعودی عرب میں معیاری سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ہر وقت کوشاں رہیں گے‘۔