ملائیشیا میں چوری ہونے والا موبائل فون واپس ملنے پر شہری کو اس میں بندر کی سیلفیاں ملی ہیں۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق ملائیشیا کی جنوب میں واقع باٹو پاہاٹ کے علاقے میں زیکریڈز روڈزی نام کے ایک 20 سالہ طالبِ علم جمعے کی رات کو اپنا فون اپنے سرہانے رکھ کر سوئے لیکن سنیچر کو اٹھنے پر انہوں نے فون غائب پایا گیا۔
مزید پڑھیں
-
دبئی میں سیلفی کے شوق نے جان لے لیNode ID: 440126
-
'دنیا کی جنگلی حیات میں دو تہائی کمی'Node ID: 504196
-
بحیرہ احمر کے جزائر میں سب سے بڑا محفوظ جنگلNode ID: 504546
کھوج لگانے پر ان کا فون ان کے گھر کے عقب میں واقع جنگل میں پایا گیا اور اس کو کھولنے پر دیکھا گیا کہ فون 'چوری' کرنے والے نے اپنے تصاویر اس میں لے رکھی ہیں۔
کچھ تصاویر پتوں اور درخت کی شاخوں کی ہیں جبکہ کچھ ایک بندر کی سیلفیاں ہیں۔
زیکریڈز روڈزی نے بتایا کہ یہ عجیب واقع سنیچر کی صبح 11 بجے ہوا جب انہوں نے نیند سے اُٹھ کر اپنا فون غائب پایا۔
انہوں نے کہا کہ ان کے آس پاس چوری کے کوئی نشانات نہیں تھے اور ایک دن تک ڈھونڈتے رہنے کے باوجود انہیں فون نہ ملا۔
ان کا کہنا تھا، 'میرے خیال میں بس یہی آرہا تھا کہ یہ کسی قسم کا جادو ہے۔'
تاہم اتوار کو ان کے والد نے بتایا کہ انہوں نے جمعے کی رات کو گھر کے پاس ایک بندر کو دیکھا تھا اور مشورہ دیا کہ وہ عقب میں واقع جنگل میں فون تلاش کریں۔
زیکریڈز روڈزی اپنے بھائی کے فون سے اپنے فون پر کال کی اور اسے درختوں کے بیچ میں پایا۔
فون کیچڑ اور پانی میں لدا ہوا تھا لیکن اس میں کوئی خرابی نہیں ہوئی تھی۔
زیکریڈز روڈزی نے جب اپنے رشتہ دار کے کہنے پر فون کی گیلری چیک کی تو انہیں اس میں بندر کی تصاویر ملیں۔
Something yang korang takkan jumpa setiap abad. Semalam pagi tido bangun bangun tengahari phone hilang. Cari cari satu rumah geledah sana sini semua takde then last last jumpa casing phone je tinggal bawah katil tapi phonenya takde. Sambung bawah. pic.twitter.com/0x54giujnY
— z (@Zackrydz) September 13, 2020