Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ائیر فورس نے  یمنی شہریوں کو سقطری جزیرے پہنچا دیا

علاج کی مکمل سہولتیں مہیا کرنے کے بعد واپس بھیجا گیا ہے۔(فوٹو سبق)
حوثیوں کی فائرنگ سے متاثرہ اور زخمی یمنی شہریوں کوعلاج معالجے کی سہولت مہیا کرنے کے بعد سعودی رائل ائیرفورس کے طیارے C-130 کے ذریعے یمن کے سقطری جزیرے تک پہنچا دیا گیا ہے۔
سبق ویب  نیوز کے مطابق متاثرہ  یمنی خاندانوں کو علاج معالجے کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور جازان کے ہسپتالوں میں لایا گیا تھا۔

زخمیوں کو ریاض اور جازان کے ہسپتالوں میں لایا گیا تھا۔(فوٹو سبق)

ان متاثرین میں خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد  شامل ہیں اور  انہیں جازان سے سقطری جزیرے تک واپسی کے لیے مفت فضائی سہولت مہیا کی گئی ہے۔
اتحادی فوج  نے سقطری جزیرے سے جازان کے لیے یہ فضائی سروس یمن کے عوام کے لیے انسان دوست کردار ادا کرتے ہوئے مہیا کی ہے۔

ان متاثرین میں خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد  شامل ہیں۔(فوٹو سبق)

یہ اس سلسلے کی چھٹی پرواز ہے جو یمنی شہریوں کو علاج کی مکمل سہولتیں مہیا کرنے کے بعد واپس یمن لے کر گئی ہے۔
اس سے قبل اتحادی افواج کی قیادت نے  انسانی ہمدردی کی  بنیادوں پر یمنی شہریوں کو مختلف علاقوں سے سفری سہولتیں مہیا کیں ہیں جس میں  سقطری جزیرے  سے 162 طلبہ کو عارضی دارالحکومت عدن منتقل کیا تھا۔
 

شیئر: