Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی چینی وزرائے خارجہ ٹیلیفونک رابطہ، جی 20 امور پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو اپنے چینی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا- انہوں نے جی 20 کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب اور چین کے وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اور دوستانہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا-
فیصل بن فرحان نے امسال سعودی عرب کی صدارت میں ہونے والے  جی 20 کے اجلاسوں اور گروپ شامل ملکوں کی کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا- علاوہ ازیں علاقائی اور عالمی حالات حاضرہ بھی زیر بحث آئے-
فیصل بن فرحان ان دنوں برادر اور دوست ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کرکے اہم امور پر یکجہتی پیدا کررہے  ہیں- انہوں نے جمعرات کو اس ضمن میں نائجیریا اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ رابطے کرکے باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: