Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ اور روسی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ

جی 20 کی کاوشوں کا جائزہ بھی لیا ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو روسی ہم منصب سرگی لیپروف نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔  
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرا نے روس اور سعودی عرب کے دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مزید مضبوط بنانے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ 
سعودی اور روسی وزرائے خارجہ نے خطے کے حالات حاضرہ پر اپنے ملکوں کا موقف بیان کیا اور خطے کے مسائل کے حل کے لیے جاری کوششوں پر بھی بات چیت کی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے جی 20 کی کاوشوں کا جائزہ بھی لیا ہے ۔ سعودی عرب جی 20 کے قائد کی حیثیت سے اجلاسوں کے لائحہ عمل پیش کررہا ہے۔

شیئر: