’آتشزدگی کا دائرہ محدود کر دیا گیا ہے، اس کے خطرے سے شہری آبادی بہت دور ہے‘۔
’آگ بجھانے والی تمام ٹیمیں منظم انداز میں اور پیشگی منصوبے کے تحت کام کر رہی ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی کے اسباب معلوم کرنے کے لیے ماہرین کی خصوصی ٹیم تشکیل دی ہوئی ہے جس نے کام کا آغاز کر دیا ہے‘۔
’ہم آتشزدگی کے اسباب کےمتعلق اندازے لگانا نہیں چاہتے، حقائق پر مبنی رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں‘۔
’کوہستانی جنگلات میں آگ بجھانے کی کارروائی میں دیگر عسکری اداروں کے علاوہ رضا کاروں کی بڑی ٹیم ہمارے ساتھ تعاون کر رہی ہے‘۔
’آتشزدگی پر قابو میں تاخیر کی وجہ یہ ہے کہ یہ سنگلاخ دشوار گزار پہاڑی علاقہ ہے جہاں تک پہنچنا مشکل ہے، علاوہ ازیں ہوا کی تیزی نے بھی کام کو مزید مشکل کر دیا ہے‘۔