Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ٹیکسی ڈرائیوروں سے لوٹ مار، ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضے سے 20 ہزار ریال برآمد ہوئے ہیں۔( فوٹو عرب نیوز)
ریاض پولیس نے ٹیکسی ڈرائیوروں کو لوٹنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
ریاض پولیس کے معاون ترجمان خالد الکریدیس  نے بتایا کہ ریاض پولیس نے گرفتار ہونے والوں میں سے ایک سعودی اور دوسرا مقیم غیرملکی یمنی ہے۔ دونوں عمر کے تیسرے عشرے میں ہیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پوچھ گچھ سے پتہ چلا کہ سعودی اور یمنی منظم پروگرام کے تحت ٹیکسی ڈرائیوروں کو چالاکی سے محلوں کی گلیوں میں لے جاتے یا آبادی سے الگ تھلگ مقامات کے لیے ٹیکسی کرتے اور یہ دیکھ کر آس پاس کوئی نہیں ہے ٹیکسی ڈرائیور کو لوٹ لیتے تھے۔ لوٹ مار میں سادہ ہتھیار استعمال کررہے تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ دونوں کے قبضے سے 20 ہزار ریال برآمد ہوئے۔ دونوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 

شیئر: